’’ اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔۔؟‘‘،ماہرہ خان نے کیوں کہا؟

کراچی(رم نیوز)حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ نشست کا اہتمام کیا گیا جہاں ماہرہ نے اپنے کیریئرسمیت کئی موضوعات پر بات کی۔نشست کے دوران میزبا ن معروف انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سوال کیا کہ ان میں اور شاہ رخ خان میں سوائے ناک کے کیا ایک جیسا ہے؟

ماہرہ خان نے کہا کہ جب شوبز میں آئی تو لوگوں نے سب سے پہلے مشورہ دیا ناک کی سرجری کروا لو۔اس پر عمل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کبھی نہیں، اگر ناک کٹوا دی تو کیا فائدہ۔

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ کا کہناتھا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا خواب تھا۔مجھے بھارت میں کام کر کے بہت اچھا لگا۔ماہرہ خان نے2006 میں بطوروی جے کیریئرکا آغاز کیا تھا۔