زمان پارک واقعہ۔۔۔تحقیقات کے لئے جی آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(رم نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رٹ آف گورنمنٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے،ا ب جو پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائےگا وہ ان کے ہاتھ کو توڑ دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سے 7 دنوں میں ہونے والے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،آج شام تک جے آئی ٹی کا اعلان کردیں گے ۔کسی کو حق نہیں کہ پولیس پر الزامات لگائے۔ہم ان سے بیک ڈور بات چیت بھی کرتے رہے ہیں۔ ہم نے کہا تھا یہ کورٹ کےآرڈرہیں۔آئی جی کو پوری پاور دے دی ہیں ۔ کسی کو اگر آئی جی اور ڈی پی او پر اعتماد نہیںہے تو پولیس کی سکیورٹی واپس کر دیں۔ سیاسی سرگرمی کی اجازت ہے لیکن یہ نہیں ہوگا کہ پولیس والوں کوگالیاں دو اورکہو سکیورٹی بھی دو۔

آئی جی سے کہا کہ آپ کو کھلی چھٹی ہے، اب ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھیں گے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس کی گاڑی کو توڑا۔ پولیس اہلکاروں کوروک کراسلحہ چھینا گیا۔کوئی سیاسی ورکراس طرح کی حرکت نہیں کرتا۔ زمان پارک میںباہرسے لوگ آئے ہوئے ہیں، حکومت ہرصورت میں رٹ قائم کرے گے۔ پولیس نے زمان پارک کو کلیئر کراکر ٹریفک رواں دواں کی۔ ہماری کوشش ہے ماحول خراب اور کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

حکومت اور ریاست کی رٹ بہت ضروری ہے۔اپنی پولیس فورس کے ساتھ کھڑاہوں۔ اب جو قانون توڑے گا اس کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔ پولیس کو ہدایات دی ہیں جو قانونی کارروائی ہےوہ کریں۔ سیاسی معاملات چلائیں،اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان کارکنوںکو کہتے ہیں پولیس کو مارو ۔عمران خان دھمکیاں دینا چاہتے ہیں تو سکیورٹی واپس کردیں۔ یہ نہیں ہوگا پولیس سکیورٹی بھی دے اور گالیاں بھی کھائے۔پولیس کے خلاف اقدام پر جواب ملے گا۔