عمران خان کےبھانجے حسان نیازی کوگرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد(رم نیوز) پولیس نے عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتار کرلیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔

حسان نیازی ہفتے کے روز عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔دو روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے ہنگامہ کیاتھا۔

ایف آئی آر کے مطابق جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزمان گرفتار کیےگئےہیں۔ پولیس کی 2 گاڑیوں،7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیاتھا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا گیاتھا۔