ہنگامہ آرائی کیس۔۔۔اسد عمر، مراد سعید، شبلی فراز سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظورکرلی گئیں

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد میں عمران خان کی عدالت میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز اور زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر، مراد سعید، اسد قیصر، فرخ حبیب، شبلی فراز، عامر کیانی، عمر ایوب، حماد اظہر، محمد عاصم ، زلفی بخاری سمیت دیگر کئی رہنماؤں کی 3 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنمائوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیاہے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ اتنے ملزمان ہوگئے کہ تاریخ میں آگے پیچھے کچھ دیکھنا پڑے گا، 2 ہفتوں تک عبوری ضمانتیں دے رہے ہیں تاکہ روزے سکون سے رکھے جائیں۔ آئندہ گیٹ پر چلنے کی پریکٹس بہتر کریں۔

بابر اعوان نے کہا نئے مقدمات کی نئی ضمانتیں دائر کر رہے ہیں۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے پرانی سے تو نمٹ لینے دیں پھر نئی کو بھی دیکھتے ہیں