توشہ خانہ کیس ۔۔۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکل نیب میں طلب کرلیاگیا

لاہور(رم نیوز) نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا ہے۔نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچی تھی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب ٹیم توشہ خانہ تحائف معاملے میں بشریٰ بی بی کو نوٹس ریسیو کروانے زمان پارک گئی تھی ۔ نیب نے بشریٰ بی بی سے توشہ خانے سے تحفے رکھنے کی تفصیل مانگی ہیں۔نیب نوٹس میں کہا گیا انہوں نے پہلے بھی بشریٰ بی بی کونوٹس دیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا تھا۔

نوٹس میں نیب نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی طرف سے دیا گیا،قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں۔