ڈالر کا اتار چڑھائو جاری

لاہور،کراچی(رم نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے79پیسے اضافہ ہوا ہے ۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے50 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت286 روپے ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روزانٹربینک میں ڈالر 281 روپے71 پیسے پر بند ہوا تھا۔