کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ۔۔۔عمران خان نے بڑی بات کردی،کیا کہا؟

لاہور(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ مجرموں کی اس سرکار کے ہاتھوں قید کئے جانے والے اپنے کارکنان کا معاملہ آج عدالتوں ہی میں نہیں بلکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے بھی اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں تحریک انصاف کے ذمہ داران اپنے منتخب مقامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو پاکستان میں جاری اس فسطائیت سےآگاہ کریں۔