’’ریلیف چاہئے تو۔۔۔؟‘‘۔ عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے کیا تنبیہ کی؟

لاہور(رم نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نےتنبیہ کرتے ہوئے کہاریلیف چاہئے تو عمران خان کل دوپہر 2 بجے تک کمرہ عدالت میں حاضر ہوں،یہ نہیں ہوگا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ سماعت جسٹس شہباز رضوی کی عدالت میں 2 رکنی بنچ نے کی۔عدالت نے کہا حفاظتی ضمانت پر دستخط عمران خان کے اپنے نہیں ہیں ،عمران خان کے دستخط سکین شدہ لگ رہے ہیں۔سکین شدہ دستخط قابل قبول نہیں ہوتے ۔

وکیل نے کہا عمران خان کل عدالت پہنچ جائیں گے ۔ عدالت نےتنبیہ کرتے ہوئے کہا ریلیف چاہئے تو عمران خان کل دوپہر 2 بجے تک کمرہ عدالت میں حاضر ہوں۔یہ نہیں ہوگا سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں۔عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر سماعت کل سوا2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔