واٹس ایپ میں ایک اور تبدیلی

سان فرانسسكو(رم نیوز) میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں ایک اور تبدیلی کی ہے۔یہ تبدیلی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرز پر ٹیکسٹ ایڈیٹرمیں کی گئی ہے،اس کی آزمائش شروع ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ کے جدید ترین ورژن v2.23.7.17 میں میں ٹیکسٹ ایڈیٹنگ کے کئی نئے فیچرز ہیں۔ فونٹ کو بڑھا کر سات تک کیا گیا ہے۔صرف ایک بٹن سے فونٹ بدلے جاسکتے ہیں۔ٹیکسٹ کو اچھی طرح دکھانے کےلیے مختلف رنگوں کے بیک گراؤنڈ کا اضافہ کیا گیا ۔ ٹیکسٹ الائنمنٹ بٹن بھی شامل کیاگیا ہے۔واٹس ایپ ٹیکسٹ ایڈیٹر مزید بہتر ہو کر سامنے آئے گا۔