سجل علی کی خواہش کیا ہے ؟

کراچی(رم نیوز) پاکستانی اداکارہ سجل علی کاکہنا ہے کہ خواہش ہے کہ ایک بار پھر بھارتی فلموں میں کام کروں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی کشیدگی میں آرٹ اور آرٹسٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران میں آنجھانی اداکارہ سری دیوی کے گھر ہی ٹھہری تھی،میری جھانوی کپور سے دوستی ہوگئی تھی۔

سری دیوی میرے لیے والدہ کی طرح تھیں، اور بہت خیال رکھتی تھی۔ بالی وڈ میں کام کرنے کے دوران مجھے بہت ساری عزت اور محبت ملی اور سری دیوی کا پیار دیکھ کر میرے دل میں خواہش اٹھی کا ایک گھر بھارت میں بھی ہوتا۔

’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی نے مجھے بہت پیار اور عزت دی۔ سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹ اور آرٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ میں دوبارہ بھی بالی وڈ میں کام کرنا چاہوں گی لیکن مجھے معلوم نہیں ایسا کب تک ممکن ہو سکے گا۔