مفت ’بلیو ٹک‘‘ سروس ختم ہوگئی

کیلیفورنیا(رم نیوز)ٹویٹر کی مفت بلیو ٹیک سروس ختم ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں اہم شخصیات اور دیگر صارفین کے اکاؤنٹس سے’بلیو ٹِک‘ ہٹانے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اوربل گیٹس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’بلیو ٹِک‘ غائب ہوگیا ۔

عمران خان، شاہد آفریدی، بابر اعظم ، شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ویرات کوہلی سمیت کئی اہم شخصیات کے اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹِک ختم ہوگیا ہے۔مسک نے 20 اپریل سے مفت بلیو ٹک ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔