" ایم پی او کا قانون کیا ہے؟کیا گرفتار شخص کو عدالت پیش کیا جاتا ہے یا نہیں؟

لاہور(رم نیوز )پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور فواد چودھری سمیت دیگر رہنماؤں کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے نقص امن کے خطرے کی وجہ سے ایم پی او کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے دیگر گرفتار رہنماؤں میں جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی ہیں۔

اسلام پولیس کے ترجمان کے مطابق ’ایم اپی او یعنی نقص امن کے قانون کے مطابق جب کوئی شخص گرفتار ہوتا ہے تو اسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر گرفتار کیا جاتا ہے اور براہ راست جیل بھج دیا جاتا ہے۔ان افراد کو پہلے ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم سے گرفتار کیا جاتا ہے اس لیے 24 گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ ایم پی او یا مینٹیننس آف پبلک آرڈر 1960 کا قانون ہے۔