ون ڈے پلیئرز رینکنگ۔۔۔کونسا کھلاڑی کس پوزیشن پر ؟

دبئی(رم نیوز) آئی سی سی کی طرف سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر ہیں، جنوبی افریقہ کےریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا،پاکستانی بیٹسمین فخر زمان تیسرےاور امام الحق چوتھے نمبرہیں۔

آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کےبعد 8 ویں ، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 4 درجےترقی کےبعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال 25ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈےبائو لرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا ، پاکستان کے شاہین آفریدی کا 10 واں ، ون ڈےآل راؤنڈرز رینکنگ میں میں بنگلادیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبرہے۔