سعید خان عرف رنگیلا۔۔۔۔جو کردار ملا وہ بخوبی نبھایا

لاہور(رم نیوز)لالی وڈ میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس کاانداز انتہائی جداگانہ تھا ۔ وہ جیسے ہی سکرین پر جلوہ گر ہوتے ان کو دیکھتے ہیں سب بے ساختہ مسکرادیتے۔ یہ نام تھا لی وڈ کے اداکار سعید خان عرف رنگیلا کا ۔لیجنڈ اداکار نے کامیڈی کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری میں بھی داد حاصل کی اور فلموں میں گلوکاری کو بھی شائقین فلم نے سراہا۔ محمد سعید خان المعروف رنگیلا نے ابتدا میں فلموں کے بورڈز پر پینٹنگ کی اور اس کےبعد سٹیج ڈراموں میں جلوہ گر ہوئے۔


رنگیلا نے فنی کیریئر کا آغاز 1958ء میں فلم ’’جٹی‘‘ سے کیا۔ فلم ’’الفت‘‘ میں بے مثال اداکاری کی اور اس فلم میں ان کے تکیہ کلام ’’اتفاق سے‘‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا یا۔رنگیلا اپنا ہر انداز نرالا اور ہر انداز جداگانہ رکھتے تھے، مداحوں نے مزاح کو نئی جہت دینے پر انہیں رنگیلا کا لقب دیا۔


انہوں نے 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ۔ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور 11 بار نگار ایوارڈملا۔رنگیلا 24 مئی 2005ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔