" جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ۔۔۔؟"،بابر اعوان نے کیا رد عمل دیا ؟

اسلام آباد(رم نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما وکیل بابر اعوان نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر تھے۔


انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت عمران خان کا ایک ووٹ بھی نہیں کاٹ سکتی۔ ہم چھپنے والوں میں سے نہیں ہیں ۔عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔



واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔