مریم نواز وہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کو شروع کریں گی

لاہور(رم نیوز)ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج وہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کو شروع کریں گی ۔

مریم نوا ز آج وہاڑی جائیں گی ۔ اس سے پہلے مریم نواز پنجاب اورجنوبی پنجاب کے شہروں کے دورے کر چکی ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور سینئر رہنما پرویز رشید بھی ساتھ ہوں گے، مریم نواز تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پربھی بات ہوگی۔