کیا فردوس عاشق اعوان بھی تحریک انصاف چھوڑنے والی ہیں؟

لاہور(رم نیوز) تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کے بارے میں کہاجارہا ہےکہ ان کے پارٹی چھوڑنے کاامکان ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان آج پریس کانفرنس کریں گی۔


گذشتہ روز ملیکہ بخاری، مسرت جمشید چیمہ ان کے شوہر جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی بھی پارٹی سے الگ ہونے والوں کے خلاف سرگرم ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے مرکزی قیادت کے ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی واٹس ایپ گروپ سے عامر کیانی، امین اسلم، شیریں مزاری اور اسد عمر لیفٹ کر گئے ہیں جبکہ فواد چودھری کو کور کمیٹی گروپ سے ہٹادیا گیا ہے۔