چودھری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پولیس تاحال موجود، داخلی اور خارجی راستے پر ناکہ بندی

لاہور(رم نیوز) پی ٹی آئی کے صدر او ر سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پولیس تاحال موجود ہے اورظہور الہی روڈ کے داخلی اور خارجی راستے پر ناکی بندی کی گئی ہے۔


اینٹی کرپشن اور پولیس کی ٹیم نے گذشتہ روز دو مرتبہ چھاپہ مارا لیکن ناکام رہی۔پولیس کی بھاری نفری پرویزالہی کے رہائش گاہ کے باہر تاحال موجود ہے۔


پچھلے ايک روزسے پولیس پرويزالہی کے گھر کے باہر موجود ہے ۔پولیس کے اعلیٰ افسران اور اینٹی کرپشن کے افسران بھی موجود ہیں۔لاہور اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی میڈیکل رپورٹ اور عدم پیروی کی بنا پر پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت کو خارج کیاتھا ۔