پشاور میں ریڈ زون کو سکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ۔۔۔۔سپیشل سکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات ہوں گے

پشاور(رم نیوز) پشاور میں پولیس نے ریڈ زون کو سکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پشاور کے کینٹ ایریا کے ریڈ زون میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات ہوں گے ۔یہ سپیشل سکیورٹی دستہ ایس پی رینک کے آفیسر کا یونٹ ہو گا۔

پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی۔پروفائلنگ کے بعد حتمی سکیورٹی ڈرافٹ سی پی آفس ارسال کیا جائے گا۔سپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان ہو گا اور دستے کو ریڈ زون میں ہجوم کے داخلے کو روکنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔