اسلام آباد(ر م نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ اداکرتا ہوں ۔ میری بیرون ملک نہ تو کوئی جائیدادہے اور نہ ہی کاروبار ہے۔ ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے.
عمران خان نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ان وجوہات کی بناپر میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔