آڈیو لیکس ۔۔۔۔وفاقی حکومت نے پانچ رکنی لارجر بینچ پر اعتراض اٹھادیا

اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت شروع ہو ئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔


صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور سیکرٹری بار مقتدر اختر شطیر اور درخواست گزار ریاض حنیف راہی ،وکیل بابر اعوان پیش ہوئے ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی عدالت میں موجود تھے۔اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے اور وفاقی حکومت نے پانچ رکنی لارجر بینچ پر اعتراض اٹھادیا۔وفاقی حکومت کو چیف جسٹس کی شمولت پربھی اعتراض تھا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بہت ادب سے استدعا ہے کہ لارجر بینچ یہ کیس نہ سنے۔


اس بارے میں چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ حکومت کیسے چیف جسٹس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتی ہے۔ اٹارنی جنرل صاحب عدلیہ کی اآزادی کامعاملہ ہے ۔بہت ہوگیا اٹارنی جنرل صاحب آپ بیٹھ جائیں ۔یہ ضروری نہیں کہ چیف جسٹس خود کو کمیشن میں نامزد کریں۔ چیف جسٹس وفاقی حکومت کی چوائس کے پابند نہیں ہیں۔حکومت کسی جج کو اپنی مرضی کے مطابق کمیشن میں نہیں بٹھاسکتی ۔