کراچی(رم نیوز) گلوکار سلمان احمد نے 9 مئی کے واقعات کی سخت مذمت کی۔ سلمان احمد نے مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے لئے سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
سلمان احمد کاکہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر دل بہت دکھا، ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے ان واقعات کے ذمہ داروں کو سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔9مئی کے واقعات نے بہت دل دکھایا۔ کسی کو بھی کبھی بھی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔