اسلام آباد(رم نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی گلوکار شہزاد رائے سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک تھے۔
گلوکار شہزاد رائے نے وزیر اعظم کے گزشتہ برس سیلاب کے دوران متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرا عظم شہباز شریف اس وقت کراچی میں ہیں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔