جہانگیر ترین اور فواد؟کس سے رابطہ ہوا؟،اسد عمر نے دوٹوک بتادیا

اسلام آباد(رم نیوز)اسد عمر نے اسلام آبادکی کچہری میں غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے ؟اور جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ اس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ نہیں، ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

ان سے فیصل واوڈا کے بارے میں سوال کیاگیا کہ وہ کس ایجنڈے پر ہیں؟ اس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ یہ سوال فیصل واؤڈا سے پوچھیں۔