ماحولیات کا عالمی دن۔۔۔وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

اسلام آباد (رم نیوز ) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا۔شہباز شریف نے کہاکہ حکومت پاکستان میں پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ختم کیاجاتا ہے ۔ حکومت استعمال شدہ فضلے کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کی فوری ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں ون یوز پلاسٹک کا استعمال بند کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ استعمال شدہ پلاسٹک کو مرحلہ وار ختم کرنے کے لئے ایک جامع فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ وفاقی وزارتوں اور تمام ڈویژنز میں پیٹ بوتلوں کے استعمال کو محدود کیا جائے، وزیر اعظم نے پلاسٹک ری سائیکلنگ اور سرکلر اکانومی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔