لاہورہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور(رم نیوز )شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدامات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

شاہ محمودقریشی کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی فہرست دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد درج مقدمات کی معلومات دی جائیں جائیں اور عدالت شاہ محمود کی گرفتاری کے حکم کو روکے۔