اہم ملاقات۔۔۔ایجنڈا کیا تھا ؟

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس اہم ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود شامل تھے۔

یہ ملاقات موجودہ سیاسی حالات اور ملک کی معیشت کے حوالے سے انتہائی اہم تھی۔وزیرا عظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے دوران آئندہ بجٹ پر مشاورت اور ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران بجٹ 24-2023 پر بھی مشاورت ہوئی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔