آئی ایم ایف کا 10 جون کا ایجنڈا۔۔۔۔پاکستان ہے یا نہیں؟۔ شیخ رشید نے بڑی بات کردی

اسلام آباد (رم نیوز) شیخ رشیدنے ٹویٹ کیا کہ ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ترسیلات کم ایکسپورٹ کم انڈسٹری بندگروتھ منفی ڈالر نایاب یہ ہیں۔ زمینی حقائق انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کررہی ہے۔ تمام مسائل کاحل الیکشن میں ہےبےگناہوں سےجیلیں بھرنےمیں نہیں ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ اگرالیکشن وقت پر نہ ہوئےتوحالات مزیدسنگین اورگھمبیر ہوجائیں گے۔ لیڈرجیل کی گرمی نہیں برداشت کرسکے لیکن ورکر قائم ہےاورگھبرایا بھی نہیں۔ پارٹیاں ورکروں سےچلتی ہیں لیڈروں سےنہیں حکومت ریاست کونہیں اپنی تباہ حال سیاست کوبچاناچاہتی ہےروزانہ 41ارب روپےکاقرضہ غریب کے گلےپڑ رہاہے۔

شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے10جون کےایجنڈےمیں پاکستان کونہیں رکھا ۔ آئی ایم ایف کےساتھ سعودی عرب اور امارات کی مالیاتی امدادبھی خطرےمیں ہے۔ آئ ایم ایف کہتاہےپاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے9ہفتے کی حکومت کواندازہ ہےکہ عوام کے دلوں میں اُنکے لیے غم وغصہ اور نفرت ہےالیکشن میں ن لیگ کےساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا۔