"نظر ثانی ایکٹ کے معاملے کو کسی سٹیج پر دیکھنا ہی ہے"

اسلام آباد (رم نیوز) پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوگئی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس اور ریویو ایکٹ کو ساتھ ہی سنتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی کے وکیل علی ظفر روسٹرم پر آئے ۔ان سے استفسار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نظر ثانی پر نئے قانون پرکیا موقف ہے ؟ ۔ علی ظفر نے جواب دیا سپریم کورٹ کا نظر ثانی پر نیا قانون آئین سے متصادم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا تسلسل ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہمارے پاس نئے نظر ثانی قانون کےخلاف کچھ درخواستیں آئی ہیں۔ نظر ثانی ایکٹ کے معاملے کو کسی سٹیج پر دیکھنا ہی ہے۔ اٹارنی جنرل کو نوٹس کر دیتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ 29 مئی کو ہونے والی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔ 5 جون کو کیس کی سماعت آج مقرر کی گئی تھی۔