"عدالت کیسے پنجاب انتخابات کا کیس سنے اگر سپریم کورٹ ریویو ایکٹ نافذ ہو چکا ہے؟"

اسلام آباد (رم نیوز) دوران سماعت جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے اگر ریویو ایکٹ ہم پر لاگو ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن کے وکیل کو لارجر بینچ میں دوبارہ سے دلائل کا آغاز کرنا ہو گا۔

عدالت کیسے پنجاب انتخابات کا کیس سنے اگر سپریم کورٹ ریویو ایکٹ نافذ ہو چکا ہے؟ آپ بتائیں کہ کیسے ہم پر سپریم کورٹ ریویو ایکٹ، پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس میں لاگو نہیں ہوتا؟ ۔

آپ کیا کہتے ہیں الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پرانے قانون کے تحت سنی جائے؟ علی ظفر نے جواب دیا جی ابھی اس درخواست کو پرانے قانون کے تحت سن لیں۔