"آئین پر سب متفق ہیں لیکن آئین کے نفاذ پر سب کلیئرنہیں "۔۔۔۔ اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس۔۔۔۔سماعت 13 جون تک ملتوی

اسلام آباد(رم نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے یہ کوئی برینڈ نیو کیس نہیں ہے۔ یہ پہلے سے ہوئے فیصلہ کے خلاف اپیل ہے۔ آئین پر سب متفق ہیں لیکن آئین کے نفاذ پر سب کلیئرنہیں ہیں، جو کچھ ملک میں ہوا، میں 9 مئی کا حوالہ دے رہا ہوں۔

علی ظفر نے کہا ملک میں آئین 14مئی کے بعد مر چکا ۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے اگر لاجر بینچ بنا تو اس کے سامنے نئے نکات بھی اٹھائے جائیں گے۔

قانون کو رول بیک کرنا ممکن نہیں ہوگا، سوال یہ ہے کہ 90 دن میں الیکشن کی آئینی حیثیت کیا ہے؟ الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا تھا 8 اکتوبر کے الیکشن پر آپ حتمی کہہ سکتے ہیں؟۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ منگل (13 جون) تک ملتوی کردی ہے۔