یاسمین راشد کی بریت کے خلاف اپیل۔۔۔۔ مقدمے کا ریکارڈ طلب۔۔۔سماعت کل تک ملتوی

لاہور(رم نیوز)یاسمین راشد کی بریت کے خلاف اپیل پر مقدمے کاریکارڈ طلب کرکے سماعت کو کل تک ملتوی کردیاگیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں بریت کے خلاف حکومتی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

‏لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آج اس حکومتی اپیل پر سماعت کی ہے۔‏

سماعت کے دوران جسٹس وحید نے استفسار کیا اپیل میں کہاں لکھا ہے کہ آپ نے انہیں کس طرح ملوث کیا۔جسٹس شہباز رضوی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ریکارڈ ہے تو بتائیں۔ ‏آپ نے ویڈیو کی جانچ پڑتال کرائی؟۔ جسٹس وحید نے ریمارکس دیے‏استغاثہ کا پہلا کام تھا کہ وہ ڈاکٹر یاسمین کو نامزد کراتا۔جسٹس شہباز نے ریمارکس دیے ‏تفتیشی کے پاس کچھ نہیں کہ وہ کچھ کرتا۔