اہم ملاقات

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ملاقات کی ۔ دونوں کے درمیان یہ بہت اہم ملاقات تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔و زیراعظم شہباز شریف جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے جس میں دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کا ہونے کا امکان ہے۔