اگرفون میں یہ دو ایپس ہیں تو فوری طور پر ڈیلیٹ کریں ورنہ۔۔۔۔؟

کیلیفورنیا(رم نیوز) اگر آپ کے فون میں یہ دو ایپس ہیں تو ان کو فوری طور پر ڈیلیٹ کریں کیونکہ اصل میں وہ خطرناک سپائی ویئر ہیں۔ یہ مشورہ سمارٹ فون، ایپس اورسائبر سکیورٹی ماہرین نے دیا ہے۔

ان دو ایپس میں ایک ایپ فائل منیجر اور دوسری ایپ فائل ریکوری اینڈ ڈیٹا ریکوری کے نام سے ہے جو ایپ سٹور پر موجود ہیں،ماہرین کے مطابق اب تک صرف 15 لاکھ افراد نے ہی انہیں ڈاؤن لوڈ کیا ہے مگر اصل ایپس کی آڑ میں دراصل یہ جاسوس پروگرام ہیں۔یہ ایپس کچھ نہ کچھ مفید بھی لیکن یہ ڈیٹاسکریپر پروگرام ہیں جو صارفین کے رابطہ نمبر، تصاویر، ویڈیوز، دستاویز اور آپ کے ایڈریس کو دوسرے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سائبر سکیورٹی فرم پریڈیو نے گوگل کو اس بارے میں جب آگاہ کیا تو فوری طور پر ایپ سٹور نے اسے ہٹا دیا لیکن اس چینی ایپ کو پندرہ لاکھ افراد اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔پریڈیو نامی سائبر سکیورٹی فرم کا کہنا تھا ان دونوں ایپس کے آئیکن فون کی سکرین پر غائب ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کو فون سٹینگز میں جا کر ایپ لسٹ میں جا کر اسے ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔