پنجاب میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع۔۔۔۔کتنی فیس مقرر کی گئی ہے؟

لاہور(رم نیوز) پنجاب حکومت نے ٹوبیکو کنٹرول ایکٹ کے مطابق لائسنسنگ کا آغاز کر دیاہے۔ محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں تمباکو کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز نے کہا ہے کہ لائسنس کی کم از کم فیس ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والے کو ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ انسداد تمباکو کیلئے قومی و بین الاقوامی ایجنڈے پرعمل ہو گا، مری کو ٹوبیکو فری شہر بنائیں گے۔