سندھ حکومت کا اہم قدم۔۔۔ پنک پیپلزبس سروس کے لئے خواتین ڈرائیورز بھرتی کرنے کا فیصلہ

کراچی(رم نیوز) سندھ حکومت نے پنک پیپلزبس سروس کے لئے خواتین ڈرائیورز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے خواتین کی ڈرائیونگ کی مہارت اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

جس کے تحت حکومت سندھ کی جانب چلائی جانے والی مخصوص پنک پیپلز بس سروس کیلئےخواتین ڈرائیورز کا انتخاب اور انکو کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔