لاہور(رم نیوز)تمباکونوشی کی رو ک تھام کیلئےعالمی ورکشاپ 21اگست کو آذربائیجان میں ہوگی۔
اس ورکشاپ میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس جواد حسن سمیت 5ججز شرکت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن آذربائیجان روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن امتیاز بھی ورکشاپ میں شریک ہوں گی ۔آذربائیجان میں عالمی ورکشاپ 21اور 22 اگست کو ہوگی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کےبعدججز کےبیرون ملک جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔