ایشیا کپ فائنل پاکستان کھیلے یا سری لنکا؟۔۔۔۔آج فیصلے کی گھڑی۔۔۔میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت اختیارکرگیا

کولمبو(رم نیوز) ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج اہم میچ کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے نتیجے سے یہ پتہ چل جائے گا کہ فائنل پاکستان کھیلے کا سری لنکا۔ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے دو میچ کھیل کر دو دو پوائنٹس ہیں، میچ جیتنے والی ٹیم ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی اور بھارت کے ساتھ ٹرافی کیلئے مقابلہ کرے گی، بھارتی ٹیم سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہے۔