پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ سے قبل بارش شروع ہوگئی

کولمبو(رم نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل بارش شروع ہوگئی۔ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس میچ کے نتیجے سے یہ پتہ چل جائے گا کہ فائنل پاکستان کھیلے کا سری لنکا۔

ایشیا کپ سپر فور کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں ہوگا ۔ آج ہونے والا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کر گیا ہے، پاکستان کو فائنل تک رسائی کیلئے ہر صورت میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔یہ ایشیا کپ کا ڈو اور ڈائی میچ ہے۔