مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرادیاگیا۔۔۔۔ قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ ۔۔۔مہنگا پٹرول مزید مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(رم نیوز) مہنگا پٹرول مزید مہنگا ہوگیا ۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کیاگیا ہے۔ نئی قیمت 329 روپے 18 روپے ہے۔