میلان(رم نیوز)اٹلی میں سعودی فیشن کی دھوم مچی ہوئی ہے اور سعودی ملبوسات کے ڈیزائنز کو پذیرائی مل رہی ہے۔ اٹلی کی ’’وائٹ میلان‘‘ نمائش میں سعودی فیشن ڈیزائن سرفہرست ہیں۔وائٹ میلانو 2023 بین الاقوامی نمائش میں 100 سعودی برانڈز کے ڈیزائنرز اپنی مصنوعات پیش کریں گے ۔ 22 سے 25 ستمبر تک یہ نمائش "ٹورٹونا" کے علاقے میں "وسکونٹی پویلین" میں فیشن ویک کے موقع پر منعقد ہو گی۔
سعودی فیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ اٹلی کے شہر میلان میں ہنرمندوں کے کام کی نمائش کے لیے سعودی خواتین اور مردوں کے فیشن کے جدید ترین ڈیزائن پیش کئے جارہے ہیں۔ خاص طور پر مختلف ڈیزائنوں کے بیگز اور زیورات پیش کئےجائیں گے۔ڈیزائنرز کاکہنا ہے کہ سعودی ڈیزائنرز اپنے اصلی اور جدید ڈیزائن کے ذریعے عالمی سطح پر سامعین کو متوجہ کرتے رہتے ہیں۔ سعودی تاریخ باصلاحیت کاریگروں سے بھرپور ہے۔ جدید کاریگری، عیش و عشرت، عصری اور جدید فیشن میں جدت اور مسلسل تخلیقی صلاحیتوں کے جذبے کے ساتھ۔ سعودی ڈیزائنر اپنا ہنر دکھا رہے ہیں۔
سعودی ڈیزائنرز کی عالمی منڈیوں تک رسائی اور بااثر خریداروں کے سامنے اپنی عالمی موجودگی کو تیز کرنے اور سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔