"آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے"۔۔۔۔۔نئے چیف جسٹس قاضی فائز فائزکا عیسی سپریم کورٹ پہنچنے پرعملے کا استقبال ، گارڈ آف آنر لینے سے انکار

اسلام آباد(رم نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ پہنچنے پر عملے نے استقبال کیا ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔