پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس ۔۔۔ سماعت براہ راست دکھانے پر اتفاق

اسلام آباد (رم نیوز)پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت براہ راست دکھانے پر اتفاق کیاگیا ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا اس میں تمام ججز شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کا براہ راست کوریج کا معاملہ زیر غور آیا۔ کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کے حوالے سے اتفاق رائے پایا گیا۔ جس کے بعد کمرہ عدالت کے باہر لائیو نشریات کا سسٹم لگا دیا گیا۔ لائیو سماعت کیلئے سرکاری ٹی وی کی ٹیم سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔