" پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت "۔۔۔۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد (رم نیوز)پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جواب میں کہا گیاہے کہ پارلیمنٹ کے قانون کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔ حکومت کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں خارج کی جائیں۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کردی۔