لاہور(رم نیوز)حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے سزا میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ، جبکہ آرٹیکل 45 کے تحت وزارتِ داخلہ نے صدر سے بھی سزاؤں میں کمی کی منظوری حاصل کی ہے۔
دو تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال کے قیدیوں ، 60 سال عمر کی خواتین ، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی 3 ماہ کی کمی ہو گی۔دہشت گردی، ریاست کیخلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔