لاہور(رم نیوز)ورلڈکپ کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔بابر اعظم کپتان برقرار ہیں۔پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا۔
انضمام الحق نے بتایا کہ قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر،محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان شامل ہیں۔
واضح رہےکہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھارت پہنچنا شروع ہو گئی ہیں، پاکستان کا ورلڈکپ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے ساتھ ہے جب کہ اس سے پہلے قومی ٹیم وارپ میچز کھیلے گی۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کامزیدکہنا ہے کہ بڑا ایونٹ ہے قومی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ٹیم اس کمبی نیشن کے ساتھ گذشتہ ایک برس سے کھیل رہےہیں، اس لیے ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلی نہیں کی ہے۔ہمارے سپنرز کو بہت محنت کرنی پڑے گی۔رینکنگ میں ٹیم ٹاپ پر ہے اس لیے اچھی امید رکھنی چاہئے۔