اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان میں فائیو جی کے اجرا کے لیے تیاریوں کاآغاز کردیاگیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجراء سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارت آئی ٹی ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں۔سپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا۔