"چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کریں"

اسلام آباد (رم نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کچھ روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیاتھا۔

تاہم اب سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل کیوں رکھے گئے ہیں، ان کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کاسٹیٹس تبدیل ہوچکا ہے۔ اسلام آباد کے تمام انڈرٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں۔کل کو اگر آپ کو رحیم یارخان جیل بھیج دیتے ہیں ٹرائل وہاں کریں گے۔