"کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ لے کر آئیں"

لاہور(رم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہےکہ کوشش کریں گے اچھا کھیلیں اور ورلڈ کپ لے کر آئیں ۔ بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔فخر ہونا چاہئے کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے جارہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہم پر کسی قسم کا پریشر نہیں ہے۔ ٹیم کامورال کافی بلند ہے۔فینز سے درخواست ہے کہ ہمیں خوب سپورٹ کریں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایشیا کپ کے دومیچز میں ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔ایشیا کپ میں ہار سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم کمبی نیشن تیار کریں گے ۔

بطور کپتان ورلڈ کپ کی ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے۔ میرے حساب سے ہم نمبر ون ہی آئیں گے۔ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہمارے پاس سات سے آٹھ دن ہیں۔فیلڈنگ کو اچھا کرنے کی ضرورت ہے۔مڈل اوورز میں وکٹ لینا ضروری ہے مختلف پلان سے آئیں گے۔ کھلاڑی ریسٹ کے بعد آئیں گے تو اچھا کھیلیں گے، ہر کوئی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔دماغی اور جسمانی لحاظ سے تھوڑا آرام ضروری ہے۔کوشش کرتے ہیں کہ برے وقت میں ایک دوسرے کو اعتماد دیں۔نسیم شاہ کو کافی مس کریں گے۔