ہیپی برتھ ڈے ۔۔۔۔۔ سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہو گیا

کیلیفورنیا(رم نیوز) سرچ انجن گوگل25 برس کا ہوگیا۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سرچ انجن آج اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہا ہے۔گوگل ڈوڈل جو اہم مواقع پر تبدیل ہوتا نظر آتا ہے، آج اپنی سلور جوبلی کے موقع پر بھی تبدیل ہو گیا۔25 برس قبل 1998ء میں لیری پیج اور سرگئے برن نے گوگل کو کیلیفورنیا کے مضافاتی علاقے میں ایک گیراج سے بطور یونیورسٹی ریسرچ پروجیکٹ شروع کیا۔آج اس کے 6 براعظموں کے 200 سے زائد شہروں میں دفاتر اور ڈیٹا سینٹر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ گوگل کی بنیاد 1998ء میں 4 ستمبر کو رکھی گئی تھی، البتہ گوگل 2002ء سے اپنی سالگرہ 27 ستمبر کو منا رہا ہے۔